اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت کو نااہل قرار دینے کے باوجود مسلم لیگ(ن) ہی پاکستان کی سب سے مضبوط اوربڑی سیاسی جماعت ہے اور تمام تر سرویز اس امر کی گواہی دے رہے ہیں کہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت کو نااہل قرار دینے کے باوجود اس کی عوام میں …
مسلم لیگ(ن) ہی پاکستان کی سب سے مضبوط اوربڑی سیاسی جماعت ہے ، وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت کو نااہل قرار دینے کے باوجود مسلم لیگ(ن) ہی پاکستان کی سب سے مضبوط اوربڑی سیاسی جماعت ہے اور تمام تر سرویز اس امر کی گواہی دے رہے ہیں کہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت کو نااہل قرار دینے کے باوجود اس کی عوام میں جڑیں مضبوط اور گہری ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ اس کی مزید مقبولیت میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔انہو ںنے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کو ملک کی سیاست سے اُس وقت تک باہر نہیں کیا جاسکتا جب تک پاکستان کے 20 کروڑ عوام کو نااہل قرار نہیں دے دیا جاتا۔وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان ر نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ خنجراب تا گوادر پاکستان کے عوام محمدنوازشریف کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے ہیں اور محمد نوازشریف سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کررہے ہیں۔







