اسلام آباد ۔ یکم اپریل(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)ترقی وخوشحالی کے منصوبوں کی تکمیل اور ووٹ کے تقدس کی بحالی کے ایجنڈے کے ساتھ آئندہ عام انتخابات میں حصہ لے گی اور ایک حقیقی جمہوریت پر مشتمل پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے جاری سفر کو اپنی منزل کی جانب گامزن کرے گی۔ اپنے ایک …
مسلم لیگ (ن)ترقی وخوشحالی کے منصوبوں کی تکمیل ، ووٹ کے تقدس کی بحالی کے ایجنڈے کے ساتھ عام انتخابات میں حصہ لے گی حقیقی جمہوریت پر مشتمل پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے جاری سفر کو اپنی منزل کی جانب گامزن کرے گی،وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اپریل(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)ترقی وخوشحالی کے منصوبوں کی تکمیل اور ووٹ کے تقدس کی بحالی کے ایجنڈے کے ساتھ آئندہ عام انتخابات میں حصہ لے گی اور ایک حقیقی جمہوریت پر مشتمل پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے جاری سفر کو اپنی منزل کی جانب گامزن کرے گی۔ اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ خنجراب تا گوادر پاکستان کے عوام اس امر کے گواہ ہیں کہ جب جب نواز شریف اور مسلم لیگ (ن)اقتدار میں آئی تب تب پورے پاکستان میں ترقی وخوشحالی کے لازوال منصوبے شروع کیئے گئے،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انفراسٹرکچر کی ترقی صرف اور صرف نواز شریف کے دوراقتدار میں ہی نظر آتی ہے جبکہ باقی تمام ادوار میں محض پاکستان اور پاکستان کے عوام کو اندھیروں کے سوا کچھ نہیں دیا گیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف نے ترقی کے جس ماڈل کا وژن 90ءکی دہائی میں شروع کر رکھا تھا اور جس کے سلسلے میں موٹرویز جیسے شاندار منصوبے کا آغاز کیا گیا تھا اگر اس ماڈل کو جاری رکھا جاتا تو آج پاکستان کی معیشت ایک مستحکم صورت اختیار کرچکی ہوتی ۔








