مسلم لیگ (ن)کی مرکزی رہنماءمریم نواز کاکریم پارک میں جلسہ سے خطاب

لاہور۔10ستمبر (اے پی پی ) مسلم لیگ (ن)کی مرکزی رہنماءمریم نواز نے کہا ہے کہ این اے 120کے ضمنی انتخاب میں 17ستمبر کو سازشوں کی سیاست کرنے والوں کو واضح پیغام ملے گا کہ ان کی سیاست مہرے کے سوا کچھ نہیں جو اب پٹ چکا ہے،مخالفین کو 2013ءمیں حکومت ملی نہ 2018ءاور اس کے بعد میں ملے گی ‘ مسلم لیگ (ن) کا منشور لوڈ شیڈنگ ‘ دہشت گردی …

لاہور۔10ستمبر (اے پی پی ) مسلم لیگ (ن)کی مرکزی رہنماءمریم نواز نے کہا ہے کہ این اے 120کے ضمنی انتخاب میں 17ستمبر کو سازشوں کی سیاست کرنے والوں کو واضح پیغام ملے گا کہ ان کی سیاست مہرے کے سوا کچھ نہیں جو اب پٹ چکا ہے،مخالفین کو 2013ءمیں حکومت ملی نہ 2018ءاور اس کے بعد میں ملے گی ‘ مسلم لیگ (ن) کا منشور لوڈ شیڈنگ ‘ دہشت گردی کا خاتمہ‘ سی پیک انفراسٹرکچر‘موٹر ویزبنانا ہے جبکہ مخالفین کا منشور انگلی ‘ دھرنا‘ سازش ‘ پاناما اور اقامہ ہے، وہ اتوار کے روز کریم پارک میں جلسہ سے خطاب کر رہی تھیں،مسلم لیگ (ن)لاہور کے صدر محمد پرویز ملک ‘ شائستہ پرویز ملک ‘ لیگی رہنما میاں حامد محمود سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ مریم نواز نے کہا کہ لاہور سے محبت نواز شریف سے محبت ہے جب لاہور بولتا ہے تو پورا پاکستان بولتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 17ستمبر کو این اے 120میں شیر بولے گا اور دنیا سنے گی کہ نواز شریف کو نکالنا کسی کے بس کی بات نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کبھی عدلیہ ‘ کبھی دھاندلی ‘ کبھی پانامہ کے نام پر ووٹ مانگتے ہیں ،مخالفین ان سے پوچھیں کہ لاہور کی ترقی پر تنقید کرنے والے ‘ پنجاب پولےس کو گالی دینے والے ‘ میٹرو بس کو جنگلہ بس کہنے والے آج کس منہ سے ووٹ مانگنے آ رہے ہیں ۔

مزید خبریں

Leave a Reply