مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جوملک کی معیشت کو تقویت دے سکتی ہے، دانیال عزیز

مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جوملک کی معیشت کو تقویت دے سکتی ہے، ماڈل ٹاﺅن واقعہ کا کیس عوامی تحریک کے ایف آئی آر بدلنے اور اس کو جھوٹ تسلیم کرنے کی وجہ سے آگے نہ بڑھ سکا، دانیال عزیز اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ)ن( واحد جماعت ہے جوملک کی معیشت کو تقویت دے …

مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جوملک کی معیشت کو تقویت دے سکتی ہے، ماڈل ٹاﺅن واقعہ کا کیس عوامی تحریک کے ایف آئی آر بدلنے اور اس کو جھوٹ تسلیم کرنے کی وجہ سے آگے نہ بڑھ سکا، دانیال عزیز

اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ)ن( واحد جماعت ہے جوملک کی معیشت کو تقویت دے سکتی ہے معاشی پہیہ چلانے کے لئے مہنگائی اور بیروز گاری کا خاتمہ اور انفراسٹرکچر کی ترقی مسلم لیگ (ن) کے کارنامے ہیں ۔ وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاﺅن واقعہ کا کیس عوامی تحریک کے ایف آئی آر بدلنے اور اس کو جھوٹ تسلیم کرنے کی وجہ سے آگے نہ بڑھ سکا۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا والے نفرت کی سیاست کھیلنا چاہتے ہیں، کیا طاہر القادری کے ساتھ بیٹھنے والے ان کو دونوں ایف آئی آر پڑھ کر سنائیں اور ان سے پوچھیں گے کہ انہوں نے ایف آئی آر تبدیل کیوں کی۔ دانیال عزیز نے کہا کہ ان کو تکلیف پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں ایک جمہوری حکومت سے دوسری جمہوری حکومت کو اقتدار کی منتقلی سے ہے انہوں نے کہا کہ 70 لوگوں کا فاروڈ گروپ کا کہنے والے بتائیں کہ وہ گروپ کہاں ہے یا پھر معافی مانگیں۔ وفاقی وزیر نے کہا قوم کو سب علم ہے کہ کیا ہورہا ہے اوروہ دن بدن اس کا جواب دے رہی ہے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 350 پاور سٹیشن اور ایک ارب درخت کہاں گئے جو اب وہاں کے لوگ کانوں کو ہاتھ لگا رہے ہیں۔

مزید خبریں