مسلم لیگ (ن) کا پشاور میں جلسہ عام انتخابات کیلئے سیاسی رخ کاتعین کریگا، امیرمقام

پشاور۔31 جنوری (اے پی پی )وزیراعظم کے مشیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ 4فروری کو پشاورمیںمنعقدہونیوالاپاکستان مسلم لیگ(ن)کاجلسہ 2018کے عام انتخابات کیلئے سیاسی رخ کا تعین کریگا، یہ خیبرپختونخوا کا فقید المثال جلسہ ہوگا، پشاورمسلم لیگ(ن)کاگڑھ بننے جارہاہے،کارکنوںکے جذبے اورمحبت کو سلام پیش کرتاہوں،آج ہرجگہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کے جلسے کی کامیابی قائد محمد نواز شریف کی سیاسی بصیرت اورعوام کی بلاامتیازفلاح وبہبودکی …

پشاور۔31 جنوری (اے پی پی )وزیراعظم کے مشیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ 4فروری کو پشاورمیںمنعقدہونیوالاپاکستان مسلم لیگ(ن)کاجلسہ 2018کے عام انتخابات کیلئے سیاسی رخ کا تعین کریگا، یہ خیبرپختونخوا کا فقید المثال جلسہ ہوگا، پشاورمسلم لیگ(ن)کاگڑھ بننے جارہاہے،کارکنوںکے جذبے اورمحبت کو سلام پیش کرتاہوں،آج ہرجگہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کے جلسے کی کامیابی قائد محمد نواز شریف کی سیاسی بصیرت اورعوام کی بلاامتیازفلاح وبہبودکی مرہون منت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے جلسہ گاہ کادورے کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرممبرقومی اسمبلی کیپٹن(ر)محمدصفدربھی موجودتھے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ کارکن اور پشاورکے عوام قائد محمد نواز شریف اور مریم نوازکی ایک جھلک اورتقریر سننے کیلئے بے تاب ہیں، عمران خان کواٹک کے اس پار اورخیبرپختونخوا میں انصاف ایک ہی ترازو میں تولنا چاہئے، عاصمہ رانی،شریفہ بی بی اوراسماءکیلئے بھی عمران خان کوآوازبلندکرلینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)اور محمدنوازشریف 2018میںعوامی عدالت کے فیصلے کے منتظر ہیں اور انشاءاللہ سرخرو ہوں گے۔

مزید خبریں