مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز 28 جنوری کو شب 8 بجے لاہور پہنچیں گی، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا ٹویٹ

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج لاہور میں وزیرِ اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون سکیم کے تحت کامیاب نوجوانوں میں چیکس تقسیم کریں گے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر چیف آرگنائزر مریم نواز انشاءاللہ 26 جنوری کو لندن سے روانہ ہوں گی اور 28 جنوری (ہفتہ) کی شب 8 بجے لاہور پہنچیں گی۔

پیر کو ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ آپ سب کی دعائوں سے مریم نواز شریف سرجری کے بعد صحت یاب ہو کر وطن واپس آ رہی ہیں، آپ سب کی دعائوں اور نیک تمنائوں کا شکریہ