مسلم لیگ (ن) کے راہنما وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز کی پریس کانفرنس

اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر نجکاری ‘مسلم لیگ (ن) کے راہنما دانیال عزیز نے پانامہ لیکس کو سیاسی کیس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر شروع ہونے والے کیس میںاقامہ کو بنیاد بناکر تیسری مرتبہ منتخب ہونے والے وزیراعظم کو نااہل کیا گیا ہے ‘آج احتساب عدالتوں نے بھی ہمارے موقف کی تائید کرتے ہوئے نیب کے جے آئی ٹی رپورٹ کی …

اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر نجکاری ‘مسلم لیگ (ن) کے راہنما دانیال عزیز نے پانامہ لیکس کو سیاسی کیس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر شروع ہونے والے کیس میںاقامہ کو بنیاد بناکر تیسری مرتبہ منتخب ہونے والے وزیراعظم کو نااہل کیا گیا ہے ‘آج احتساب عدالتوں نے بھی ہمارے موقف کی تائید کرتے ہوئے نیب کے جے آئی ٹی رپورٹ کی بنیاد پر بنائے گئے ریفرنسز کو ادھورا قرار دیدیا ہے ‘جے آئی ٹی رپورٹ کے والیم 10میں 27سوالات میں صرف 5کے جوابات موصول ہوئے ہیں ‘22سوالات کے جوابات ہی نہیں آئے ‘سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو امید تھی کہ انصاف کتابوں سے نکل کر ہوتا ہوا نظر آئے گا ‘یہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا کیس ہے جس میں سزا پہلے دیدی گئی اور کیس آج داخل کیا جارہا ہے ‘وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا نام پانامہ کیس میں بھی نہیں تھا لیکن پھر بھی ان کے خلاف ریفرنس بنانے کا کہا گیا ‘سپریم کورٹ کے نگرانی کرنے والے جج نے ایگزیکٹو بورڈ کے حکام کو اجلاس سے پہلے لاہور طلب کر لیا ‘کس طرح نیب آزادانہ طریقے سے تحقیقات مکمل کرے گا یہ ایک سوالیہ نشان بن چکا ہے ۔وہ جمعہ کی شام پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔وفاقی وزیر دانیال عزیز نے کہا کہ 28جولائی کو سپریم کورٹ کے پانامہ لیکس کے حوالے سے فیصلے کی روشنی میں آج احتساب عدالتوں میں چار ریفرنسز لائے گئے ہیں ‘ایڈمسٹریٹو جج نے ان ریفرنسز کو ادھورا قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سو چ سمجھ کر نیب کے ریفرنسز دائرکرنے کی مدت رکھی گئی ہے ‘یہ مدت ساڑھے سات ہفتے بھی ہوسکتی تھی لیکن ضمنی الیکشن سے پہلے کی مدت رکھ دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 20اپریل کے سپر یم کورٹ کے پہلے فیصلے میں بھی سپریم کورٹ نے مریم نواز کو کلیئر قرار دیا ہے ‘فیصلے میں کسی بھی جگہ مریم نواز کا نام تک نہیں تھا ‘اس موقع پر بھی مریم نواز کو ہدف بنانے کی کوشش کرنے والے مایوس ہوئے ہیں ۔

مزید خبریں

Leave a Reply