مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاوررکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔26 جنوری (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاوررکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کے جھوٹ کا مقابلہ سچ سے کریں گے، پاناما پیپرز کیس میں سچ سر چڑھ کر بولے گا،اولاد،بنی گالہ کے گھر اور آف شور کمپنی کی وضاحت چھپانے والے وزیر اعظم پر الزام تراشی کر رہے ہیں ۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے …

اسلام آباد ۔26 جنوری (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاوررکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کے جھوٹ کا مقابلہ سچ سے کریں گے، پاناما پیپرز کیس میں سچ سر چڑھ کر بولے گا،اولاد،بنی گالہ کے گھر اور آف شور کمپنی کی وضاحت چھپانے والے وزیر اعظم پر الزام تراشی کر رہے ہیں ۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عمران خان کا موقف ہے کہ جھوٹ اتنا بولو کہ سچ کا گمان ہونے لگے ، پی ٹی آئی کی جانب سے دھاندلی والے پراپیگنڈے سے ثابت ہو گیا ہے کہ عمران خان قوم سے جھوٹ بول رہے تھے اور اب اسی طرح کا پراپیگنڈا پاناما پیپرز کے حوالے سے سپریم کورٹ میں کر رہے ہیں۔طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان میڈیا پر اتنا جھوٹ بول رہے ہیں اورسمجھ رہے ہیں کہ لوگوں کو سچ کا گمان ہونے لگے گا ۔ انھوں نے کہا عمران خان کو معلوم ہونا چاہئیے کہ عدالت میں جھوٹ نہیں ثبوت پیش کر نا ہوتے ہیں۔

Leave a Reply