اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اﷲ کی جانب سے اسمبلی میں خود کو بے گناہ ثابت کرنے کی کوشش ایک مذاق کے سوا کچھ نہیں۔ سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے وزیر مملکت برائے نارکوٹکس کنٹرول شہر یار آفریدی …
مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اﷲ کی جانب سے اسمبلی میں خود کو بے گناہ ثابت کرنے کی کوشش ایک مذاق کے سوا کچھ نہیں، زلفی بخاری
اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اﷲ کی جانب سے اسمبلی میں خود کو بے گناہ ثابت کرنے کی کوشش ایک مذاق کے سوا کچھ نہیں۔ سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے وزیر مملکت برائے نارکوٹکس کنٹرول شہر یار آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”مجھے آپ پر فخر ہے، جس طرح آپ نے ان کو سینگوں سے پکڑا ہے، امید ہے اسی طرح آپ ان کے کیس کو انجام تک بھی پہنچائیںگے، میں ہر قدم پر بھائی کے ساتھ ہوں”۔









