ہری پور۔ ۔ 17 جنوری (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ملک کو ترقی اور خوشحالی کے راستہ پر گامزن کیا ہے، سی پیک جیسا منصوبہ ملک میں لیکر آئے اور ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا، فسادی ٹولہ لاہور میں کنٹینر لیکر آ گیا ہے، ان میں ایک کے پاس پاکستان کا پاسپورٹ بھی نہیں، یہ سارے …
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آصف کرمانی کا مسلم لیگ (ن) سیکرٹریٹ میں جلسہ کے حوالہ سے کارکنوں سے خطاب

مزید خبریں
ہری پور۔ ۔ 17 جنوری (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ملک کو ترقی اور خوشحالی کے راستہ پر گامزن کیا ہے، سی پیک جیسا منصوبہ ملک میں لیکر آئے اور ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا، فسادی ٹولہ لاہور میں کنٹینر لیکر آ گیا ہے، ان میں ایک کے پاس پاکستان کا پاسپورٹ بھی نہیں، یہ سارے غیر ملکی ہیں اور ملک میں انتشار پھیلانا ان کی فطرت میں شامل ہے، عمران خان نے خیبر پختونخوا میں حکومت بنا کر واپس عوام کی طرف مڑ کر نہیں دیکھا، خیبر پختونخوا کو کھڈے لائن لگا دیا گیا ہے، یہ لوگ 2014ءمیں کنٹینر اسلام ا باد میں لگا کر ناچتے رہے، لاہور میں تیار کنٹینر کچرے کا کنٹینر ہے اور دو چار دن بعد اس میں لوگ کچرا ڈالیں گے، تمام وہ لوگ جنہوں نے قیام پاکستان اور قائد اعظم کی مخالفت کی تھی آ ج وہ سارے ٹھگ لاہور میں جمع ہو چکے ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جن کو گھر والے بھی ووٹ نہیں دیتے، ایک جماعت ایمپائر کے اشاروں پر کھڑی ہے جبکہ ایک بھٹو کے نظریہ کے نام پر لوٹ مار کر ر ہی ہے۔ وہ بدھ کو یہاں مسلم لیگ (ن) سیکرٹریٹ میں محمد نواز شریف کے 20 جنوری کو ہونے والے جلسہ کے حوالہ سے کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔








