مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر جاوید عباسی کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

پیپلز پارٹی حلقہ بندیوں کے عمل کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کرے،جو اگلے عام انتخابات کے بروقت انعقاد کے لیے ضروری ہے،مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر جاوید عباسی کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر جاوید عباسی نے پاکستان پیپلز پارٹی سے کہا ہے کہ وہ حلقہ بندیوں کے عمل کی تکمیل میں اپنا کردار …

پیپلز پارٹی حلقہ بندیوں کے عمل کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کرے،جو اگلے عام انتخابات کے بروقت انعقاد کے لیے ضروری ہے،مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر جاوید عباسی کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر جاوید عباسی نے پاکستان پیپلز پارٹی سے کہا ہے کہ وہ حلقہ بندیوں کے عمل کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کرے جو اگلے عام انتخابات کے بروقت انعقاد کے لیے ضروری ہے۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان پیپلز پارٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ حلقہ بندیوں کے عمل میں دلچسپی لے تاکہ کسی تاخیر کے بغیر عام انتخابات کا بروقت انعقاد کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری نظام کے استحکام کے لیے موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں سینیٹر جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ یہ ہر سیاسی جماعت کا فرض ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کرے تاکہ سینٹ کے انتخابات بھی بروقت ہو سکیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مردم شماری کی رپورٹ کی اشاعت کے بعد حد بندی کے عمل کو حتمی شکل دینا ایک آئینی ضرورت بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری نظام کے تسلسل کے لیے اسمبلیوں کو اپنی آئینی مدت پوری کرنی چاہیئے۔

Leave a Reply