سری لنکن ٹیم نے ٹیسٹ میچ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر جیتے، قومی کرکٹ ٹیم کو اپنی کارکردگی دکھانا ہو گی مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عبدالقیوم کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عبدالقیوم نے کہا ہے کہ سری لنکن ٹیم نے ٹیسٹ میچ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر جیتے، قومی کرکٹ ٹیم کو اپنی …
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عبدالقیوم کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
سری لنکن ٹیم نے ٹیسٹ میچ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر جیتے، قومی کرکٹ ٹیم کو اپنی کارکردگی دکھانا ہو گی
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عبدالقیوم کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عبدالقیوم نے کہا ہے کہ سری لنکن ٹیم نے ٹیسٹ میچ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر جیتے، قومی کرکٹ ٹیم کو اپنی کارکردگی دکھانا ہو گی، پاکستان میں کرکٹ کے شائقین کسی بھی ملک کی ٹیم کو دوران کھیل خوب داد دیتے یہں۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز میں بھی سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی خراب نہیں تھی جبکہ سری لنکا کی ٹیم نے ٹیسٹ میچ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر جیتے، ہمیں اپنی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہو گا اور کھلاڑیوں کو بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اچھی کارکردگی دکھانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کرکٹ کے کھیل میں زبردست دلچسپی لیتے ہیں اور وہ کرکٹ کے دوران ان کھلاڑیوں کو خوب داد دیتے ہیں۔








