مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر لیفٹیننت جنرل (ر) عبدالقیوم کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر لیفٹیننت جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ترامیم اور قانون سازی کا بہترین فورم ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاستدان کی نااہلی کے دورانیے کے بارے میں قانون سازی پارلیمان کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم …

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر لیفٹیننت جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ترامیم اور قانون سازی کا بہترین فورم ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاستدان کی نااہلی کے دورانیے کے بارے میں قانون سازی پارلیمان کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے اور عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا وزیراعظم کا دفتر چھوڑنا اس بات کا واضح ثبوت ہے۔ سینیٹر عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ عدالتی اصلاحات پاکستان مسلم لیگ (ن) کے منشور میں شامل ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف ملک کے سب سے مقبول رہنما اور پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے وژن کے مطابق ملک سے دہشت گردی اور توانائی بحران کے خاتمے کے لیے کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں موٹرویز سمیت پاک چین اقتصادی راہداری اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا کریڈٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت ہی کو جاتا ہے۔