مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم محمد نواز شریف 20 جنوری کو کھلابٹ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

ہری پور۔ 10 جنوری (اے پی پی)مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف 20 جنوری کو کھلابٹ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، اس سلسلے میں تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف 20 جنوری کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین بابر نواز خان کی دعوت پر …

ہری پور۔ 10 جنوری (اے پی پی)مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف 20 جنوری کو کھلابٹ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، اس سلسلے میں تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف 20 جنوری کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین بابر نواز خان کی دعوت پر کھلابٹ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے جس کو کامیاب بنانے کیلیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے نواز شریف کے کھلابٹ جلسے کو آمدہ عام انتخابات کیلئے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے ہزارہ کو موٹر وے اور سوئی گیس کی فراہمی جیسی میگا پراجیکٹس دیے ہیں اور وہ 20 جنوری کو ہزارہ کی عوام کے سامنے سرخرو ہو کر پیش ہوں گے۔