مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی احتساب عدالت کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے کمرہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 03نومبر (اے پی پی)مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ کس چیز کے لئے پیشیاں بھگت رہا ہوں، کیا مجھے ملک سے دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو احتساب عدالت کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے …

اسلام آباد ۔ 03نومبر (اے پی پی)مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ کس چیز کے لئے پیشیاں بھگت رہا ہوں، کیا مجھے ملک سے دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو احتساب عدالت کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے کمرہ عدالت میں میڈیا نمائندوں نے نوازشریف سے سوال کیا کہ آج 3 نومبر ہے اور اس دن ہی پرویز مشرف کی جانب سے ایمرجنسی لگائی گئی تھی، آپ عدالت میں ہیں اور پرویز مشرف بیرون ملک ہیں، اس بارے میں آپ کا کیا کہنا ہے۔اس پر نواز شریف نے کہا کہ جو صورتحال اس وقت ہے، اس سے مجھے ایسا لگتا ہے کہ مجھے سی پیک کی سرمایہ کاری اور کراچی میں امن لانے کی سزا دی جا رہی ہے۔

Leave a Reply