اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) سابق وزیراعظم اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) 25 جولائی کو ایک بار پھر بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر ملکی ترقی کے سفر کو آگے بڑھائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو جی ایٹ مرکز میں ایک کارنر …
مسلم لیگ (ن) 25 جولائی کو ایک بار پھر بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر ملکی ترقی کے سفر کو آگے بڑھائے گی، شاہد خاقان عباسی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) سابق وزیراعظم اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) 25 جولائی کو ایک بار پھر بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر ملکی ترقی کے سفر کو آگے بڑھائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو جی ایٹ مرکز میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد سید الاسلام سمیت لیگی کارکنوں اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے مشکل حالات کے باوجود اپنے دور حکومت میں دہشتگردی ،لوڈ شیڈنگ ، امن وامان سمیت دیگر بڑے بڑے مسائل کو حل کیا اور ملک کی معیشت کو بہتر بنایا۔








