مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے پہلے ایٹمی دھماکہ کیا اب معاشی دھماکہ کرنے جا رہے ہیں‘خواجہ سعد رفیق

لاہور۔28 مئی (اے پی پی )پاکستان مسلم لیگ(ن) کے زیر اہتمام اتوار کے روز یوم تکبیر بھر پور طریقے سے منایا گیا،اس حوالے سے صوبائی دارلحکومت لاہور میں مرکزی تقریب الحمرا ہال میں منعقد ہوئی جس میں لیگی رہنماﺅںوفاقی و زیر ریلوے خواجہ سعد رفیق‘ محمد پرویز ملک و خواجہ عمران نذیر ‘ خواجہ احمد حسان،لارڈ میئر لاہور کرنل(ر) مبشر جاوید،میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن،ایم این اے وحید عالم‘ ملک ریاض،بیگم …

لاہور۔28 مئی (اے پی پی )پاکستان مسلم لیگ(ن) کے زیر اہتمام اتوار کے روز یوم تکبیر بھر پور طریقے سے منایا گیا،اس حوالے سے صوبائی دارلحکومت لاہور میں مرکزی تقریب الحمرا ہال میں منعقد ہوئی جس میں لیگی رہنماﺅںوفاقی و زیر ریلوے خواجہ سعد رفیق‘ محمد پرویز ملک و خواجہ عمران نذیر ‘ خواجہ احمد حسان،لارڈ میئر لاہور کرنل(ر) مبشر جاوید،میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن،ایم این اے وحید عالم‘ ملک ریاض،بیگم رانا مبشر،شائستہ پرویز ملک،ممبران پنجاب اسمبلی غزالی سلیم بٹ، رمضان صدیق بھٹی،فرزانہ بٹ فرزانہ نذیر، سید توصیف شاہ،اظہر فاروقی، عامر خان،گلزار گجر،ڈپٹی مئیر راو¿ شہاب الدین، میاں طارق، حاجی اللہ رکھا،عمران گورایہ،چوہدری عبدالمجید چن نمبرادار،سعدیہ تیمور،رابعہ فاروقی،سمیرا امجد سمیتکارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب میںمرکزی رہنماوفاقی و زیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے پہلے ایٹمی دھماکہ کیا اب معاشی دھماکہ کرنے جا رہے ہیں‘ملک میں امن قائم کرنے اور دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے عسکری اور سیاسی قیادت دہشت گردوں کے خلاف برسر پیکار ہیں‘ عمران خان آگ سے کھیل رہے ہیں جس شاخ پر بیٹھے ہیں اسی کو کاٹ رہے ہیں ۔ملکی سیاست کو نومولود کھلاڑی نقصان پہنچارہے ہیں ۔

مزید خبریں

Leave a Reply