مسلم کرکٹ کلب اسلام آباد کے صدر کا سابق کرکٹر میاں فیاض احمد کی وفات پر تعزیت کا اظہار

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):مسلم کرکٹ کلب اسلام آباد کے صدر چوہدری اجمل صابر نے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور معروف کوچ میاں فیاض احمد کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ چوہدری اجمل صابر نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم کی ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لئے خدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ …

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):مسلم کرکٹ کلب اسلام آباد کے صدر چوہدری اجمل صابر نے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور معروف کوچ میاں فیاض احمد کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

چوہدری اجمل صابر نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم کی ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لئے خدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔