اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) مسلم کمرشل بنک کے بعدازٹیکس منافع میں جاری کیلینڈرسال کے ابتدائی 9 ماہ میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 13.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔بنک کی طرف سے جاری مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق جنوری سے لیکر ستمبر تک کے عرصہ میں مسلم کمرشل بنک لیمیٹڈ کو 16.29 ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ سال کے اسی …
مسلم کمرشل بنک کے بعدازٹیکس منافع میں جاری کیلینڈرسال کے ابتدائی 9 ماہ میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 13.8 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) مسلم کمرشل بنک کے بعدازٹیکس منافع میں جاری کیلینڈرسال کے ابتدائی 9 ماہ میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 13.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔بنک کی طرف سے جاری مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق جنوری سے لیکر ستمبر تک کے عرصہ میں مسلم کمرشل بنک لیمیٹڈ کو 16.29 ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 13.8 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ سال کے ابتدائی 9 ماہ میں مسلم کمرشل بنک لیمیٹڈ کو 14.31 ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔اس عرصہ میں بنک کی فی حصص آمدنی 12.08 روپے سے بڑھ کر13.74 روپے رہی۔بنک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے حصص یافتگان کیلئے فی حصص 4 روپے کیش منافع کا اعلان کیاہے۔







