اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) رواں سال 2018ءکی پہلی ششماہی کے دوران مسلم کمرشل بینک لمیٹڈ (ایم سی بی) کے بعداز ٹیکس منافع میں 28.68 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے اور جنوری تا جون کے دوران بینک نے 9.76 ارب روپے کا بعداز ٹیکس منافع کمایا ہے۔ ایم سی بی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور مالی …
مسلم کمرشل بینک کے بعداز ٹیکس منافع میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران 28.68 فیصد کمی
اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) رواں سال 2018ءکی پہلی ششماہی کے دوران مسلم کمرشل بینک لمیٹڈ (ایم سی بی) کے بعداز ٹیکس منافع میں 28.68 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے اور جنوری تا جون کے دوران بینک نے 9.76 ارب روپے کا بعداز ٹیکس منافع کمایا ہے۔ ایم سی بی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور مالی و انتظامی امور کی منظوری دی گئی۔ ایم سی بی کے بعداز ٹیکس منافع میں کمی کا بنیادی سبب 3.59 ارب روپے کی ٹیکس پروویژن ہے۔ ایم سی بی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران بینک کی انٹریسٹ انکم میں 12.49 فیصد کا اضافہ ہونے سے آمدن 22.55 ارب روپے تک بڑھ گئی جبکہ قرضہ جات سے حاصل ہونے والی آمدنی میں 4.8 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔









