اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) سینیٹ کی خارجہ کمیٹی کے چیئر مین سینیٹر مشاہد حسین سید نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اور فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں پر مظالم میں بھارت اور اسرائیل تنہا نہیں بلکہ امریکہ ان دونوں ملکوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔کشمیر کا مسئلہ آج بھی زندہ ہے اور اسے کشمیریوں نے اپنے خون سے …
مشاہد حسین سید کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اور فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی سخت مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) سینیٹ کی خارجہ کمیٹی کے چیئر مین سینیٹر مشاہد حسین سید نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اور فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں پر مظالم میں بھارت اور اسرائیل تنہا نہیں بلکہ امریکہ ان دونوں ملکوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔کشمیر کا مسئلہ آج بھی زندہ ہے اور اسے کشمیریوں نے اپنے خون سے زندہ کر رکھا ہوا ہے،مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مسلمان یکساں مظالم کا شکار ہیں۔منگل کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ برائے پارلیمنٹری سروسز(پی آئی پی ایس)کے زیر اہتمام ”کشمیر اور فلسطین:حق خود ارادیت کیلئے اقوام متحدہ کے قرار دادوں کے ستر سال“کے موضوع پر سمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ آج بھی زندہ ہے ،اس مسلے کو کشمیری عوام نے اپنے خون سے زندہ کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کے مظالم ہم فلسطین میں بھی دیکھ رہے ہیں جہاں اسرائیلی فورسز گزشتہ ستر برسوں سے فلسطینی عوام کا قتل عام کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں پر مظالم میں بھارت اور اسرائیل تنہا نہیں بلکہ امریکہ دونوں ملکوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔انہوں نے امریکی سفارتخانہ القدس منتقل کرنے کی بھی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان اس فیصلے کو قبول نہیں کرینگے۔








