مشرقِ وسطیٰ تنازع میں فوجی شمولیت کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا، کینیڈا

کینبرا ۔5مارچ (اے پی پی):کینیڈا نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ تنازع میں فوجی شمولیت کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔ شنہوا کے مطابق کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کرنی نے یہ بیان آسٹریلیا کے دورے کے دوران اپنے ہم منصب انتھونی البانیز کے ساتھ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع میں کینیڈا کی فوجی شمولیت کے امکان کو مکمل طور پر مسترد …

کینبرا ۔5مارچ (اے پی پی):کینیڈا نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ تنازع میں فوجی شمولیت کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔

شنہوا کے مطابق کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کرنی نے یہ بیان آسٹریلیا کے دورے کے دوران اپنے ہم منصب انتھونی البانیز کے ساتھ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع میں کینیڈا کی فوجی شمولیت کے امکان کو مکمل طور پر مسترد نہیں کرسکتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈا اپنے اتحادیوں کے ساتھ کھڑا ہوگا جب ایسا کرنا مناسب ہوگا اور ملک ہمیشہ اپنے شہریوں کے دفاع کو یقینی بنائے گا۔