اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):حریت لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے سابق کنوینر حریت کانفرنس سید یوسف نسیم کی علالت پر ان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ علیل سید یوسف نسیم کے لئے دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مکمل اور جلد صحت یابی عطا فرمائے، دوبارہ کشمیری عوام کی خدمت کے لیے انہیں قوت و توانائی دے۔مشعال حسین …
مشعال حسین ملک کا سید یوسف نسیم کی علالت پر ہمدردی کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):حریت لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے سابق کنوینر حریت کانفرنس سید یوسف نسیم کی علالت پر ان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ علیل سید یوسف نسیم کے لئے دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مکمل اور جلد صحت یابی عطا فرمائے، دوبارہ کشمیری عوام کی خدمت کے لیے انہیں قوت و توانائی دے۔مشعال حسین ملک نے کہا کہ حریت کانفرنس کے اس بہادر اور بزرگ رکن کی خرابی صحت ہم سب کے لیے باعثِ تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں سید یوسف نسیم کے ساتھ ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر اپنے مشن کو جاری رکھیں گے۔








