مشعال ملک کی مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے ہاتھوںدرجنوں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کی مذمت

اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) حریت رہنماءیاسین ملک کی اہلیہ اور فعال سول سوسائٹی رہنماءمشعال ملک نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے ہاتھوں درجنوں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کی مذمت کی ہے۔ پیر کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی انتہاءہو چکی ہے، سرچ آپریشن کے نام پر نہتے کشمیریوں کوشہید کیا جا رہا ہے، بھارت دنیا …

اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) حریت رہنماءیاسین ملک کی اہلیہ اور فعال سول سوسائٹی رہنماءمشعال ملک نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے ہاتھوں درجنوں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کی مذمت کی ہے۔ پیر کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی انتہاءہو چکی ہے، سرچ آپریشن کے نام پر نہتے کشمیریوں کوشہید کیا جا رہا ہے، بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے، بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کی زندگی غیرمحفوظ ہو کر رہ گئی ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ حکومت پا کستان مسئلہ کشمیر اور بھارتی مظالم عالمی فورموں میں اٹھائے، اقوام متحدہ بھارت کی ان وحشیانہ کارروائی کا فوری نوٹس لے۔