مظفرگڑھ۔ 07 اپریل (اے پی پی):عید الفطر سے قبل دائرہ دین پناہ پولیس نے مشکوک افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کر لیا۔
ایس ایچ او تھانہ دائرہ دین پناہ راؤ شہروز نے آنے والی عید کے پیش نظر شہریوں کی سکیورٹی کے پیش نظر شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس تعینات کردی ہے، دائرہ دین پناہ شہر میں آنے اور جانے والے مشکوک افراد کی جامہ تلاشی اور بائیؤ میٹرک تصدیق کی جارہی ہے،
دوران گشت سب انسپکٹر نے مشکوک شخص کو چیک کیا تو ملزم سے ناجائز اسلحہ برآمد ہو گیا، ملزم کی شناخت محمد اعجاز کے نام سے ہوئی جس کے قبضہ سے 30 بور پسٹل اور دو گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔ملزم کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں مقدمہ درج کر کے پاپند سلاسل کر دیا گیا ہے ۔