نیوزی لینڈ ویمن نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں انگلینڈ ویمن کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

نیوزی لینڈ ویمن نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں انگلینڈ ویمن کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

ہیملٹن۔7اپریل (اے پی پی):نیوزی لینڈ ویمن نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں انگلینڈ ویمن کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا ، فاتح ٹیم نے 195 رنز کا ہدف 39 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ،

سوفی ڈیوائن نے 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ سیریز 1-2 سے انگلینڈ کے نام رہی ، گزشتہ روز ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی خواتین ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 46.3 اوورز میں 194 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، ایمی جونز 50 رنز بنا کر نمایاں رہیں ۔

نیوزی کی جانب سے جیس کیر اور ہیناں رو نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں ، جواب میں نیوزی لینڈ ویمن نے مطلوبہ ہدف 39 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔

سوفی ڈیوائن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 100 رنز بنائے ، انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ، انگلینڈ کی ایمی جونز سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں ۔