لاس اینجلس۔23دسمبر (اے پی پی):مشہور زمانہ وڈیو گیم’’ کال آف ڈیوٹی‘‘ کے شریک تخلیق کار ونس زیمپیلا امریکی شہر لاس اینجلس میں کار حادثے میں ہلاک ہو گئے۔اے ایف پی کے مطابق ان کی عمر 55 سال تھی۔ گیمنگ کے بڑے ادارے الیکٹرانک آرٹس نے کار حادثے میں ان کی موت کی تصدق کر دی ہے ۔ رپورٹ میں مقامی نشریاتی ادارے این بی سی 4 کے حوالے سے بتایا …
مشہور زمانہ وڈیو گیم’’ کال آف ڈیوٹی‘‘ کے شریک تخلیق کار ونس زیمپیلا امریکی شہر لاس اینجلس میں کار حادثے میں ہلاک
لاس اینجلس۔23دسمبر (اے پی پی):مشہور زمانہ وڈیو گیم’’ کال آف ڈیوٹی‘‘ کے شریک تخلیق کار ونس زیمپیلا امریکی شہر لاس اینجلس میں کار حادثے میں ہلاک ہو گئے۔اے ایف پی کے مطابق ان کی عمر 55 سال تھی۔ گیمنگ کے بڑے ادارے الیکٹرانک آرٹس نے کار حادثے میں ان کی موت کی تصدق کر دی ہے ۔
رپورٹ میں مقامی نشریاتی ادارے این بی سی 4 کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ونس زیمپیلا ا کو حادثہ توار کو لاس اینجلس کے شمال میں ایک خوبصورت سڑک پر اپنی فراری میں سفر کے دوران پیش آیا ۔ کیلیفورنیا ہائی وے پٹرول کے مطابق نامعلوم وجوہات کی بنا پر گاڑی سڑک کے کنارے کنکریٹ کی رکاوٹ سے ٹکرا گئی جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔ حادثے میں گاڑی میں سوار دونوں افراد دم توڑ گئے۔ عینی شاہدین نے پہاڑی سڑک پر شعلوں میں لپٹی ہوئی سرخ رنگ کی فراری کار کی ویڈیو پوسٹ کی ہے ۔
پولیس کے مطابق حادثے کی وجہ جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔واضح رہے کہ ونس زیمپیلا کے اسٹوڈیوز نے دنیا کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی ویڈیو گیمز تخلیق کیں اور انہیں فرسٹ پرسن ملٹری شوٹر سٹائل گیمز میں ایک جدت پسند سمجھا جاتا تھا۔اس سال ان کی گیم کے ’’بیٹل فیلڈ 6‘‘ ورژن نے فروخت کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ گزشتہ دو عشروں کے دوران دس کروڑ سے زیادہ افراد نے کال آف ڈیوٹی گیم کھیلی ہے۔









