اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی): وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (آر ای اے پی) کے نمائندوں کے ساتھ مفید ملاقات ہوئی ہے جس میں بھارت کی طرف سے یورپی یونین میں باسمتی چاول بارے جیوگرافیکل انڈیکیشن دعویٰ کرنے سے متعلق درخواست دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں عبدالرزاق داود نے کہا کہ بھارت …
مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد کی آر ای اے پی کے نمائندوں سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی): وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (آر ای اے پی) کے نمائندوں کے ساتھ مفید ملاقات ہوئی ہے جس میں بھارت کی طرف سے یورپی یونین میں باسمتی چاول بارے جیوگرافیکل انڈیکیشن دعویٰ کرنے سے متعلق درخواست دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں عبدالرزاق داود نے کہا کہ بھارت کی طرف سے باسمتی چاول بارے دعوے کو حکومت نے بڑی سنجیدگی سے لیا ہے، ہم بہترین وسائل سے معاملات کو دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹیلکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن (آئی پی او) کے تحت بھارتی دعوے کی مخالفت کی ہے، تمام شراکت داروں کے ساتھ مشاورت کی جائے گی تاکہ آگے کے لائحہ عمل کیلئے حکمت عملی طے تیاری کی جا سکے۔








