مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل کا ایس ای سی پی اور پاکستان سٹاک ایکسچینج کے حکام کے ساتھ اجلاس میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت ملک کی مالیاتی و کیپیٹل مارکیٹ کو دنیا کےلئے مسابقتی بنانے کےلئے کوشاں ہے، سٹاک ایکسچینجوں کی ڈی میوچلائزیشن، ادغام اور نجکاری ایک شاندار کامیابی ہے، گزشتہ چار سالوں کے دوران کی گئی اصلاحات کے ثمرات سامنے آئے ہیں۔ وہ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور پاکستان سٹاک ایکسچینج …

اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت ملک کی مالیاتی و کیپیٹل مارکیٹ کو دنیا کےلئے مسابقتی بنانے کےلئے کوشاں ہے، سٹاک ایکسچینجوں کی ڈی میوچلائزیشن، ادغام اور نجکاری ایک شاندار کامیابی ہے، گزشتہ چار سالوں کے دوران کی گئی اصلاحات کے ثمرات سامنے آئے ہیں۔ وہ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور پاکستان سٹاک ایکسچینج سے کے حکام کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کی جانب سے ڈائریکٹرز کے انتخاب سے متعلق معاملات ایس ای سی پی کی مشاورت کے ساتھ طے ہونے چاہئیں۔ اس موقع پر ایس ای سی پی کے چیئرمین نے کیپیٹل مارکیٹ کو مضبوط بنانے کےلئے کی گئی کوششوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ کمشن مسائل کے حل کےلئے متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔