مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی

یونیسکو نے وادی کیلاش کی قدیم روایت ”سوری جاگیک“ کو معدوم ہوتے عالمی ثقافتی ورثہ میں شامل کرنے کےلئے پاکستان کے کیس کو فنی بنیادوں پر منظورکر لیا یونیسکو کی فہرست میں شمولیت سے پاکستان کے عظیم ورثہ کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور اس کے تحفظ میں مدد ملے گی،مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ …

یونیسکو نے وادی کیلاش کی قدیم روایت ”سوری جاگیک“ کو معدوم ہوتے عالمی ثقافتی ورثہ میں شامل کرنے کےلئے پاکستان کے کیس کو فنی بنیادوں پر منظورکر لیا
یونیسکو کی فہرست میں شمولیت سے پاکستان کے عظیم ورثہ کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور اس کے تحفظ میں مدد ملے گی،مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی

اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تحفظ و فروغ تعلیم، سائنس و ثقافت (یونیسکو) نے وادی کیلاش کی قدیم روایت ”سوری جاگیک“ کو معدوم ہوتے عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل کرنے کےلئے پاکستان کے پیش کردہ کیس کو فنی بنیادوں پر منظورکر لیا ہے۔ پاکستان جنوبی ایشیائ ایشیاءکا واحد ملک ہے جس نے وادی کیلاش میں سورج، چاند اورستاروں کی مدد سے موسم کی پیشنگوئی کی برسوںسے رائج قدیم مقامی روایت کو عالمی سطح پر اجاگرکیاہے، تیزی سے معدوم ہوتی اس روایت کے تحفظ کےلئے قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن نے یونیسکو کو کیس بھجوایا تھا۔ پیر کو مشیر وزیراعظم برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں یونیسکو میں پیش ہونے والے ”سوری جاگیک“ کیس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سوری جاگیک روایت کو عالمی ثقافتی ورثہ کے تحفظ کی فہرست میں شامل کرنے پر حتمی فیصلہ یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کے آئندہ سال نومبر میں متوقع اجلاس میں کیا جائے گا لیکن یونیکسو ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری سے اس ضمن میں ایک اہم مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔ مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی نے ڈویژن اور متعلقہ حکام کی جانب سے پاکستان کے ایک اہم ثقافتی ورثہ کے تحفظ کےلئے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یونیسکو فہرست میں شمولیت سے پاکستان کے عظیم ورثہ کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور اس کے تحفظ میں مدد ملے گی۔

Leave a Reply