مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے ازبکستان کے ناظم الامور کی ملاقات ، دو طرفہ تجارتی و معاشی تعلقات کو فروغ دینے، ازبکستان کے نائب وزیراعظم کے متوقع دورہ پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے ازبکستان کے ناظم الامور نے ملاقات کی ہے۔ مشیر تجارت نے بدھ کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزارت تجارت میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تجارتی و معاشی تعلقات کو فروغ دینے پر بات ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملاقات میں ازبکستان کے نائب وزیراعظم کے ستمبر میں پاکستان کے متوقع دورہ پر …

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے ازبکستان کے ناظم الامور نے ملاقات کی ہے۔ مشیر تجارت نے بدھ کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزارت تجارت میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تجارتی و معاشی تعلقات کو فروغ دینے پر بات ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملاقات میں ازبکستان کے نائب وزیراعظم کے ستمبر میں پاکستان کے متوقع دورہ پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ مشیر تجارت نے کہا کہ دورے کے دوران ازبکستان سے تجارت اور زمینی، ہوائی و ریل کے ذریعے رابطے بڑھانے پر بات ہو گی جبکہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ذریعے تجارت پر بھی غور کیا جائے گا۔

مزید خبریں