اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبدالرزاق داو¿د نے آئی ٹی کے شعبہ کو برآمدات میں 21 فیصد اضافہ پر مبارکباد دی ہے، آئی ٹی کے شعبہ کی برآمدات سے 11 ماہ میں ایک ارب ڈالر حاصل ہوئے ہیں۔ بدھ کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کوششوں سے ملک کو بھاری زرمبادلہ حاصل ہوا۔ …
مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿د کی آئی ٹی کے شعبہ کو برآمدات میں 21 فیصد اضافہ پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبدالرزاق داو¿د نے آئی ٹی کے شعبہ کو برآمدات میں 21 فیصد اضافہ پر مبارکباد دی ہے، آئی ٹی کے شعبہ کی برآمدات سے 11 ماہ میں ایک ارب ڈالر حاصل ہوئے ہیں۔ بدھ کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کوششوں سے ملک کو بھاری زرمبادلہ حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت تجارت اور بیرون ملک ٹریڈ مشن آئی ٹی کے شعبہ سے بھرپور تعاون جاری رکھیں گے، غیر ملکی سرمایہ کار اس شعبہ میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ای کامرس پالیسی سے آئی ٹی کی صنعت کو مزید فروغ ملے گا۔








