مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد سے جمہوریہ چیک کے پارلیمان کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد سے جمہوریہ چیک کے پارلیمان کے وفد نے ملاقات کی۔ پیر کو ہونے والی ملاقات کے دوران توانائی، زرعی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کے مشیر تجارت نے وفد کو خوش آمدید کہا اور باہمی دلچسپی سمیت دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ …

اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد سے جمہوریہ چیک کے پارلیمان کے وفد نے ملاقات کی۔ پیر کو ہونے والی ملاقات کے دوران توانائی، زرعی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کے مشیر تجارت نے وفد کو خوش آمدید کہا اور باہمی دلچسپی سمیت دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشیر تجارت نے کہا کہ دونوں ممالک کے پارلیمینٹیرینز کے مابین روابط سے تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سکیورٹی کی صورتحال میں بہتری سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔

Leave a Reply