مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد کی سی پیک سے متعلق خبر کو پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا نے اصل پس منظر سے ہٹ کر پیش کیا ،ترجمان وزارت تجارت

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) ترجمان وزارت تجارت نے مشیر تجارت، ٹیکسٹائل انڈسٹری عبدالرزاق داﺅد سے متعلق پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ایک حصہ میں چلنے والی خبر، کہ انہوں نے سی پیک میں تھرڈ پارٹی کو شامل ہونے کی دعوت دی ہے، کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خبر کو اصل پس منظر سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔ وزارت تجارت نے کہا …

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) ترجمان وزارت تجارت نے مشیر تجارت، ٹیکسٹائل انڈسٹری عبدالرزاق داﺅد سے متعلق پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ایک حصہ میں چلنے والی خبر، کہ انہوں نے سی پیک میں تھرڈ پارٹی کو شامل ہونے کی دعوت دی ہے، کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خبر کو اصل پس منظر سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔ وزارت تجارت نے کہا ہے کہ کسی غیر ملکی پارٹی یا ملک کو سی پیک میں شامل ہونے کی دعوت نہیں دی گئی ہے، یہ ہمارا چین کے ساتھ باہمی سمجھوتہ ہے، اگر اس طرح کا کوئی بھی انتظام کیا جاتا ہے تو یہ چین کی مشاورت سے ہو گا اور اس حوالہ سے چین کی حکومت کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزارت تجارت نے کہا ہے کہ اس حوالہ سے حالیہ دنوں میں پاکستان کا دورہ کرنے والے غیر ملکیوں میں کسی کو بھی سی پیک میں شمولیت پر بات چیت نہیں ہوئی۔

مزید خبریں