فےصل آباد 17 اکتوبر ( اے پی پی ) :وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ حکومت بزنس کمیونٹی کے جائز مسائل کو پوری طرح سمجھتی ہے اور ان کے پائیدار حل کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ وہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سینئر نائب صدر ظفر اقبال سرور سے ملاقات کر رہے تھے۔ عبدالرزاق داﺅد نے کہا کہ وقتی مسائل کی …
مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد کی فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سینئر نائب صدر ظفر اقبال سرور سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
فےصل آباد 17 اکتوبر ( اے پی پی ) :وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ حکومت بزنس کمیونٹی کے جائز مسائل کو پوری طرح سمجھتی ہے اور ان کے پائیدار حل کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ وہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سینئر نائب صدر ظفر اقبال سرور سے ملاقات کر رہے تھے۔ عبدالرزاق داﺅد نے کہا کہ وقتی مسائل کی وجہ سے فیصل آباد کی بزنس کمیونٹی کو کچھ مشکلات پیش آرہی ہیں جن کے حل کیلئے وہ 9نومبر کو فیصل آباد کا دورہ کریں گے تاکہ باہمی مشاورت سے قابل عمل حکمت عملی طے کی جا سکے۔ ظفر اقبال سرور نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر رانا محمد سکندر اعظم خاں کی ہدایت پر مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد سے ملاقات کی اور انہیں فیصل آباد کے تاجروں میںپائی جانے والی تشویش کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیر اعظم کے مشیر نے بتایا کہ حکومت کی کوششوں اور حکمت عملی کی وجہ سے تجارتی خسارے پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔ انہوں نے وفاقی کابینہ کے حالیہ فیصلوں کا بھی ذکر کیا جن میں مہنگائی پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کوششوں سے لوگوں کو فوری ریلیف مل سکے گا۔








