مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے برطانوی نائب وزیر خارجہ و دولت مشترکہ امور آلوک شرما کی ملاقات، ”انہانسڈ سٹریٹجک ڈائیلاگ“ میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی)مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے بدھ کو یہاں برطانوی نائب وزیر برائے خارجہ و دولت مشترکہ امور آلوک شرما نے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دو …
مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے برطانوی نائب وزیر خارجہ و دولت مشترکہ امور آلوک شرما کی ملاقات

مزید خبریں
مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے برطانوی نائب وزیر خارجہ و دولت مشترکہ امور آلوک شرما کی ملاقات، ”انہانسڈ سٹریٹجک ڈائیلاگ“ میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار
اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی)مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے بدھ کو یہاں برطانوی نائب وزیر برائے خارجہ و دولت مشترکہ امور آلوک شرما نے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون میں پیشرفت کا جائزہ لیا اور تجارت ، سرمایہ کاری اور عوام کے مابین رابطوں کے فروغ کے ذریعے اس پارٹنرشپ کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماﺅں نے ”انہانسڈ سٹریٹجک ڈائیلاگ“(ای ایس ڈی)میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس فریم ورک کے تحت تعاون کو مزید وسیع کرنے کیلئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے آلوک شرما کو حکومت کے پر امن ہمسائیگی ویژن اور علاقائی رابطوں میں اضافے کی غرض سے کئے گئے اقدامات کے حوالے سے بریف کیا۔ مشیر خارجہ نے برطانوی رکن پارلیمنٹ کو خطے میں تازہ صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔








