مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے حوالے سے صحافیوں کو بریفنگ

اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد بند کی جانیوالی پاک افغان سرحد کو جلدکھول دیاجائیگا، دس میں سے سات رکن ملکوں نے اعلی سطح پر ای سی او سربراہ اجلاس میں شرکت کی یقین دہائی کرائی ہے جبکہ افغانستان اور آذربائیجان نے ابھی تک تصد یق نہیں …

اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد بند کی جانیوالی پاک افغان سرحد کو جلدکھول دیاجائیگا، دس میں سے سات رکن ملکوں نے اعلی سطح پر ای سی او سربراہ اجلاس میں شرکت کی یقین دہائی کرائی ہے جبکہ افغانستان اور آذربائیجان نے ابھی تک تصد یق نہیں کی تاہم افغانستان نے وزیر خارجہ سطح پر شرکت کی تصدیق کی ہے۔ یہ باتیں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ہفتہ کو یہاں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے حوالے سے صحافیوں کو بریفنگ کے دوران کہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے وزیر خارجہ اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں تاہم ہماری کوشش ہے کہ افغانستان سے اعلیٰ سطح پر شرکت ہو اور اس سلسلے میں بات چیت ہو رہی ہیں۔

Leave a Reply