مشیر خزانہ،ریونیو و اقتصادی امور حفیظ شیخ کا وزراء اعلی پنجاب،خیبر پختونخوا،سندھ،بلوچستان کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن کیساتھ مشترکہ اجلاس

اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی)مشیر خزانہ،ریونیو و اقتصادی امور حفیظ شیخ اور وزراء اعلی پنجاب،خیبر پختونخوا،سندھ،بلوچستان کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن کیساتھ مشترکہ اجلاس ہفتہ کو یہاں منعقد ہوا۔ارنسٹو رمیرریز ریگو آئی ایم ایف مشن کی قیادت کر رہے تھے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس کے دوران آئی ایم ایف پروگرام کے تناظر میں زیر بحث ملکی موجودہ مالی صورتحال سے متعلق …

اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی)مشیر خزانہ،ریونیو و اقتصادی امور حفیظ شیخ اور وزراء اعلی پنجاب،خیبر پختونخوا،سندھ،بلوچستان کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن کیساتھ مشترکہ اجلاس ہفتہ کو یہاں منعقد ہوا۔ارنسٹو رمیرریز ریگو آئی ایم ایف مشن کی قیادت کر رہے تھے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس کے دوران آئی ایم ایف پروگرام کے تناظر میں زیر بحث ملکی موجودہ مالی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مشن کو آگاہ کیا گیا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں مستقل طور پر این ایف سی اور مالی امور میں مصروف ہیں جبکہ فسکل کوآرڈینیشن کمیٹی(ایف سی سی)فورمز کو وفاقی اور صوبائی مالی حکام کے مابین زیادہ سے زیادہ تعاون اور رابطوں کو یقینی بنانے کیلئے بروئے کار لایا جارہا ہے۔صوبائی وزراء خزانہ نے آئی ایم ایف مشن کو اپنے اپنے متعلقہ صوبوں میں سماجی اخراجات کی ضروریات پورا کرنے اور ترقی میں اضافے کی غرض سے وسائل کی تسخیر کیلئے مختلف اقدامات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ٹیکسیشن سے محاصل میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے۔انہوں نے مشن کو یقین دہانی کرائی کہ صوبائی حکومتیںآئی ایم ایف کیساتھ زیر بحث لائے گئے مالی فریم پر عملدرآمد کیلئے وفاقی حکومت کی کوششوں کی مکمل حمایت کرینگی۔وفاقی اور صوبائی سطح پر یکساں خیالات سے آئی ایم مشن کی حوصلہ افزائی ہوئی اور مشن کے سربراہ نے صوبائی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ اپ ڈیٹس کو سراہا۔مشن نے ٹیکسیشن کے ہم آہنگ نظام کی اہمیت کو اجاگر کیا جس سے اقتسادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

Leave a Reply