اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، ریونیو و اقتصادی امور ڈاکٹر مفتاح اسماعیل سے چین کے بڑے فنانشل گروپ سی آئی ٹی آئی سی کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت ایشیاءمیں صف اول کی کیپیٹل مارکیٹس اور انوسٹمنٹ گروپ سی ایل ایس اے کے چیئرمین ژن ژی تنگ کر رہے تھے۔ مفتاح اسماعیل نے سی آئی ٹی آئی سی گروپ کی …
مشیر خزانہ، ریونیو و اقتصادی امور ڈاکٹر مفتاح اسماعیل سے چین کے فنانشل گروپ سی آئی ٹی آئی سی کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، ریونیو و اقتصادی امور ڈاکٹر مفتاح اسماعیل سے چین کے بڑے فنانشل گروپ سی آئی ٹی آئی سی کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت ایشیاءمیں صف اول کی کیپیٹل مارکیٹس اور انوسٹمنٹ گروپ سی ایل ایس اے کے چیئرمین ژن ژی تنگ کر رہے تھے۔ مفتاح اسماعیل نے سی آئی ٹی آئی سی گروپ کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کو سراہتے ہوئے حکومت پاکستان کی جانب سے اس سلسلے میں مکمل حمایت اور تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے گروپ کو پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ، انفراسٹرکچر پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کرنے اور پاکستانی سرمایہ کاروں کے ساتھ مشترکہ منصوبے شروع کرنے کے امکانات کا جائزہ لینے کی بھی دعوت دی۔ وفد نے وزیراعظم کے مشیر کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے بتایا کہ سی آئی ٹی آئی سی کے ماہرین کا ایک وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا اور متعلقہ حکام کے ساتھ تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سی آئی ٹی آئی سی چین میں بڑا فنانشل گروپ ہے جس کا 20 سے زائد ممالک میں مالیاتی سروسز، انڈسٹری، ریسورسز، توانائی، زراعت اور تعمیرات کے شعبوں میں کاروبار ہے۔







