اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے صوبائی حکومتوں اورتمام متعلقہ حکام کوقیمتوں میں اضافہ کے تدارک کیلئے فوری طورپرفعال اورموثراقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے،انہوں نے صوبائی حکومتوں کے نمائندوں کو ہول سیل اورریٹیل کی سطح پر منافع کی شرح میں کمی لانے اوراشیاءضروریہ کومعقول نرخوں پرعام آدمی تک فراہم کرنے کے عمل کی مکمل قریبی نگرانی کی ہدایت بھی کی ہے۔ انہوں نے …
مشیر خزانہ ڈاکٹرحفیظ شیخ کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس، صوبائی حکومتوں کوقیمتوں میں اضافہ کے تدارک کیلئے فوری طورپرفعال اورموثراقدامات اٹھانے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے صوبائی حکومتوں اورتمام متعلقہ حکام کوقیمتوں میں اضافہ کے تدارک کیلئے فوری طورپرفعال اورموثراقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے،انہوں نے صوبائی حکومتوں کے نمائندوں کو ہول سیل اورریٹیل کی سطح پر منافع کی شرح میں کمی لانے اوراشیاءضروریہ کومعقول نرخوں پرعام آدمی تک فراہم کرنے کے عمل کی مکمل قریبی نگرانی کی ہدایت بھی کی ہے۔ انہوں نے یہ بات نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس کے صدارت کرتے ہوئے کہی جوپیرکویہاں منعقدہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیرصنعت وپیداورحماداظہر، وزیراعظم کے مشیربرائے تجارت عبدالرزاق دائود، معاون خصوصی برائے محصولات ڈاکٹروقارمسعود، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری نیشنل فوڈزسیکورٹی، سیکرٹری صنعت وپیداوار، سیکرٹری تجارت، چئیرمین ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان، چئیرپرسن مسابقتی کمیشن اور منیجنگ ڈائرئکٹریوٹیلیٹی سٹورزنے بالمشافہ جبکہ صوبائی چیف سیکرٹریز نے ویڈیولنک کے ذریعہ شرکت کی۔ اجلاس میں آٹا، گندم، چینی، ٹماٹر، پیاز،بناسپتی گھی، آلو، چکن اوردیگرضروری اشیا کی قیمتوں کاہفتہ واری بنیادپرجائزہ لیاگیا، سیکرٹری خزانہ نے اجلاس کے شرکاکوقیمتوں کے رحجان کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق آٹا، چینی اورپیازکی قیمتوں میں کمی اورٹماٹر، آلو اورچکن کی قیمتوں میں معمولی اضافہ کارحجان پایا جارہاہے، بناسپتی گھی کی قیمتیں مستحکم ہیں۔ اجلاس کے شرکاکو صوبوں کے درمیان قیمتوں میں فرق اورہول سیل وریٹیل کی بنیادپرمنافع کی شرح سے بھی آگاہ کیاگیا۔ وزیراعظم کے مشیرعبدالحفیظ شیخ نے صوبائی چیف سیکرٹریز سے ان کے متعلقہ صوبوں میں چینی اورگندم کے سٹاک بارے گفتگو کی، اجلاس کوبتایاگیا کہ ملک بھرمیں اشیاخوراک کی معقول مقدارموجودہیں۔ وزیراعظم کے مشیرنے صوبائی حکومتوں اورتمام متعلقہ حکام کوقیمتوں میں اضافہ کے تدارک کیلئے فوری طورپرفعال اورموثراقدامات اٹھانے کی ہدایت کی،انہوں نے صوبائی حکومتوں کے نمائندوں کو ہول سیل اورریٹیل کے درمیان منافع کی شرح میں کمی لانے اوراشیاءضروریہ کومعقول نرخوں پرعام آدمی تک فراہم کرنے کے عمل کی مکمل قریبی نگرانی کی ہدایت کی۔چیف سیکرٹری سندھ نے اجلاس کے شرکا کوبتایا کہ صوبہ میں آٹا اورچینی کی قیمتوں میں کمی آئی ہے جس سے آنیوالے ہفتوں میں مہنگائی کی شرح مزید کم ہوجائیگی،انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے عام لوگوں کوریلیف فراہم کرنے کیلئے فئیرپرائس شاپس قائم کردی ہیں تاہم ان کہناتھا کہ مرغی کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہواہے جس کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے اجلاس کے شرکاکوبتایا کہ موسمی عامل کی وجہ سے ٹماٹرکی قیمت میں اتارچڑھاودیکھنے میں آرہاہے تاہم آنیوالے ہفتوں میں قیمتوں میں استحکام آئیگا،انہوں نے بتایا کہ صوبہ میں 360 سہولت بازار قائم ہیں جہاں عام مارکیٹ کے مقابلے میں قیمتیں بہت کم ہیں، انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب پالیسی کے مطابق گندم ریلیز کررہی ہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں استحکام آیا ہے۔چیف سیکرٹری خیبرپختونخوانے بتایا کہ صوبائی حکومت روزانہ 5 ہزارٹن گندم ریلیز کررہی ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں فی بوری آٹا کی قیمت میں 20 روپے سے لیکر30 روپے تک کی کمی ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ٹماٹرکی مقامی پیداواربھی مارکیٹ میں آنا شروع ہوگئی ہے توقع ہے کہ آنیوالے ہفتوں میں ٹماٹرکی فراہمی میں اضافہ ہوگا جس سے قیمتوں میں واضح کمی آئیگی۔پنجاب اورسندھ کی حکومت نے گنے کے کرشنگ سیزن کے بارے میں اجلاس کوآگاہ کیا اورکہاکہ اس سے آنیوالے دنوں میں چینی کی قیمتوں میں کمی اوردستابی مزید بڑھ جائیگی۔ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ایم ڈی نے کمیٹی کوبتایا کہ ملک بھرمیں یوٹیلیٹی سٹوروں پرچینی اورآٹاکا معقول سٹاک موجودہے اورشہریوں کورعایتی نرخوں پریہ اشیافراہم کی جارہی ہیں۔








