مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے مٹسوبشی کارپوریشن کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے مٹسوبشی کارپوریشن کے وفد نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ وفد نے وزیراعظم کے مشیر کو پورٹ قاسم پر کمپنی کے زیر اہتمام زیر تعمیر نئے ایل این جی ٹرمینل پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کے مشیر کو منصوبے پر کام کی رفتار اور ایل …

اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے مٹسوبشی کارپوریشن کے وفد نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ وفد نے وزیراعظم کے مشیر کو پورٹ قاسم پر کمپنی کے زیر اہتمام زیر تعمیر نئے ایل این جی ٹرمینل پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کے مشیر کو منصوبے پر کام کی رفتار اور ایل این جی کی درآمد کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔ مشیر خزانہ نے کارپوریشن کی کارکردگی کی تعریف کی اور اس بات سے اتفاق کیا کہ وزارت میری ٹائم امور، وزارت پٹرولیم اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مربوط رابطوں کے ذریعے ملک میں بیش قیمت سرمایہ کاری لانے کے لئے تمام تر اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔