مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) ناصر خان جنجوعہ سے امریکی نائب وزیر خارجہ سفیر ایلس ویلز کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات ،علاقائی سلامتی اور افغانستان کی صورتحال بارے تبادلہ خیال

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی)قومی سلامتی کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) ناصر خان جنجوعہ سے امریکی محکمہ خارجہ کے بیورآف ساﺅتھ ایشیا بارے معاون نائب وزیر خارجہ سفیر ایلس ویلز نے ملاقات کی جس کے دوران دوطرفہ تعلقات ،علاقائی سلامتی اور افغانستان کی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی معزز شخصیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے جنرل ریٹائرڈ جنجوعہ نے اس بات …

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی)قومی سلامتی کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) ناصر خان جنجوعہ سے امریکی محکمہ خارجہ کے بیورآف ساﺅتھ ایشیا بارے معاون نائب وزیر خارجہ سفیر ایلس ویلز نے ملاقات کی جس کے دوران دوطرفہ تعلقات ،علاقائی سلامتی اور افغانستان کی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی معزز شخصیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے جنرل ریٹائرڈ جنجوعہ نے اس بات پر زوردیا کہ افغانستان میں عشروں سے جاری لڑائی کا جلد از جلد خاتمہ دونوں ممالک کی مشترکہ نیک خواہش ہے۔ انہوں نے امریکی سفارتکار ایلس ویلز کو اپنے حالیہ دورہ کابل کے بارے میں آگاہ کیا جہاں انہوں نے صدر اشرف غنی سے تفصیلی ، مثبت اور تعمیری تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اپنے اس دورہ کے دوران افغان صدر کی طرف سے امن کی پیشکش کا خیر مقدم کیا اور اسے افغان تنازعہ کے خاتمہ کے لیے اہم موقع قراردیا۔ انہوں نے افغان صدر کے اس اقدام کو سرنگ کی دوسری طرف اُمید کی کرن قراردیا۔ قومی سلامتی کے مشیر نے یقین دلایا کہ پاکستان خطہ کے تمام ممالک اور امریکہ کے ساتھ افغانستان میں امن کی شروعات کی حمایت کرے گا۔ جنرل (ریٹائرڈ) ناصر خان جنجوعہ نے امریکی سفارتکار ایلس ویلز کو انسداد دہشت گردی کے لیے جاری پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا۔