مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے افغان صحافیوں کے وفد کی ملاقات

مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے افغان صحافیوں کے وفد کی ملاقات وقت آ گیا ہے کہ افغان عوام جنگ کو خیرباد کہہ دیں،لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ اسلام آباد ۔ 05 اپریل (اے پی پی) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے بدھ کو یہاں افغان صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور …

مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے افغان صحافیوں کے وفد کی ملاقات
وقت آ گیا ہے کہ افغان عوام جنگ کو خیرباد کہہ دیں،لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ

اسلام آباد ۔ 05 اپریل (اے پی پی) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے بدھ کو یہاں افغان صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور بداعتمادی کو ختم کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قومی سلامتی کے مشیر نے وفد کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا اور ان سے کھل کر گفتگو کی اور کہا کہ ہم ایک دوسرے کی طاقت ہیں۔ وفد کے ارکان نے قومی سلامتی کے مشیر سے مہاجرین، سرحد کی بندش اور مینجمنٹ، سمگلنگ، ڈیورنڈ لائن، افغانستان میں داعش کا عروج، طالبان کے ساتھ مفاہمت، سی پیک اور بھارت کے ساتھ تعلقات سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ قومی سلامتی کے مشیر نے وفد کے ہر سوال کا وضاحت سے جواب دیا۔ انہوں نے وفد سے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ افغان عوام جنگ کو خیرباد کہہ دیں اور متحد ہو کر متصادم فریقوں پر مصالحت کیلئے دباﺅ ڈالیں۔ انہوں نے وفد کو افغانستان کے عوام اور حکومت کیلئے محبت کا پیغام دیا اور کہا کہ ہم آپ اور افغانستان کے بچوں سے محبت کرتے ہیں اور افغانیوں کو ہم اپنا بھائی سمجھتے ہیں، پاکستان کا افغانستان کیلئے محبت اور احترام کے جذبہ کے سوا کچھ نہیں۔ وفد نے اطمینان اور تشکر کا اظہار کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ افغانستان کے عوام کو پاکستانی عوام کی محبت کا پیغام پہنچائیں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply