اسلام آباد۔ 16اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ محبت رب کا شیوہ ہے جس پر دنیا قائم ہے اور لڑائی کے بغیر بلوچیوں کو پیار و محبت سے قومی دھارے میں لانے کی ضرورت ہے، صوبے میں جھنڈے جلانے سے جھنڈے لہرانے تک کا سفر طے کر چکے ہیں۔ پاکستان نہ صرف سرمایہ کاروں کے لئے جنت ہے بلکہ …
مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ کا دوسری گول میز کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 16اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ محبت رب کا شیوہ ہے جس پر دنیا قائم ہے اور لڑائی کے بغیر بلوچیوں کو پیار و محبت سے قومی دھارے میں لانے کی ضرورت ہے، صوبے میں جھنڈے جلانے سے جھنڈے لہرانے تک کا سفر طے کر چکے ہیں۔ پاکستان نہ صرف سرمایہ کاروں کے لئے جنت ہے بلکہ قدرتی وسائل سے مالا مال یہ خطہ پوری دنیا کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل بن چکا ہے۔ پیر کو یہاں سرمایہ کاری بورڈ اور پاکستان آبزرور کے زیر اہتمام دوسری گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان میں موجود قدرتی وسائل اور معدنیات دنیا کی مستقبل کی ضروریات کو پورا کریں گی۔ پاکستان ایک عام ملک نہیں ہے بلکہ یہ سرمایہ کاروں کی جنت کے علاوہ دنیا کے لئے ایک حقیقت سے کم نہیں۔ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے اور اس کے عوام انتہائی بہادر اور قابل ہیں۔ ”پاکستان سرمایہ کاری کیلئے جنت“ کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے انعقاد کا تصور انتہائی مثبت ہے اور پاکستان نہ صرف سرمایہ کاری بلکہ ہر شعبہ میں سرمایہ کاری کے لئے جنت کی حیثیت رکھتا ہے۔








