مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ کی سی پی این ای وفد سے گفتگو

ذرائع ابلاغ معاشرے میں مثبت تبدیلی کے حوالے سے اپنا قومی کردار ادا کریں،مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ کی سی پی این ای وفد سے گفتگو اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ نے ذرائع ابلاغ پر زور دیا ہے کہ وہ معاشرے میں مثبت تبدیلی کے حوالے سے اپنا قومی کردار ادا کریں۔ بدھ کو کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز …

ذرائع ابلاغ معاشرے میں مثبت تبدیلی کے حوالے سے اپنا قومی کردار ادا کریں،مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ کی سی پی این ای وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ نے ذرائع ابلاغ پر زور دیا ہے کہ وہ معاشرے میں مثبت تبدیلی کے حوالے سے اپنا قومی کردار ادا کریں۔ بدھ کو کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کی سکل ڈویلپمنٹ کمیٹی کے ارکان نے ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی کی سربراہی میں ملاقات کی۔ مشیر قومی سلامتی نے شرکاءکو قومی، علاقائی اور عالمی سیکورٹی کے امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ناصر خان جنجوعہ نے ملک کو درپیش موجودہ چیلنجز اور ان سے نمٹ کر سنہری مستقبل کے حوالے سے بھی امور پر روشنی ڈالی۔ قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ سی پی این ای اخبارات کے مدیروں کی اعلی نمائندہ تنظیم ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ معاشرے میں مثبت تبدیلی کیلئے ذرائع ابلاغ کو اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔

Leave a Reply