مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے سینٹر آف اسلامک سٹڈیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فرحان نظامی کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 09 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مغرب کی درسگاہوں میں فرائض سرانجام دینے والے سکالرز مغربی دنیا کو اسلام کے حقیقی پیغام اور تعلیمات سے روشناس کرانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ مسلم سکالرز کی اجتماعی کاوش مختلف نظریات اورعقائد رکھنے والے افراد اور تہذیبوں کو قریب لانے میں مدد گار …

اسلام آباد ۔ 09 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مغرب کی درسگاہوں میں فرائض سرانجام دینے والے سکالرز مغربی دنیا کو اسلام کے حقیقی پیغام اور تعلیمات سے روشناس کرانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ مسلم سکالرز کی اجتماعی کاوش مختلف نظریات اورعقائد رکھنے والے افراد اور تہذیبوں کو قریب لانے میں مدد گار ہو سکتی ہے اور منفی رویوں کی حوصلی شکنی کی جا سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے سینٹر آف اسلامک سٹڈیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فرحان احمد نظامی سے گفتگو میں کیا جنہوں نے جمعرات کو قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن میں مشیر وزیراعظم سے ملاقات کی۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ موجودہ حکومت دنیا میں اسلام اور پاکستان کے بارے میں پھیلائے جانے والے پراپیگنڈہ کو ختم کرنے کے لئے موثراقدامات کر رہی ہے۔

Leave a Reply