مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی کی زیر صدارت اجلاس میں فنکاروں کا ڈیٹا بیس قائم کرنے سمیت مختلف تجاویز پر غور ہوگا

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے وزیراعظم نواز شریف کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی کا دوسرا اجلاس (کل) اسلام آباد میں ہو گا جس میں وفاقی اور صوبائی سطح پر فنکاروں کا ڈیٹا بیس قائم کرنے کے علاوہ ان کی فلاح و بہبود کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ مشیر وزیراعظم برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان …

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے وزیراعظم نواز شریف کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی کا دوسرا اجلاس (کل) اسلام آباد میں ہو گا جس میں وفاقی اور صوبائی سطح پر فنکاروں کا ڈیٹا بیس قائم کرنے کے علاوہ ان کی فلاح و بہبود کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ مشیر وزیراعظم برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی کی سربراہی میں قائم کمیٹی کا اجلاس قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن میں ہوگا۔ کمیٹی کا پہلا اجلاس 7 مارچ کو ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہوا تھا۔ وزیراعظم کی جانب سے قائم کردہ اس 12 رکنی کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں ثقافت سے متعلق چاروں صوبائی سیکرٹریوں کے علاوہ پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر بیرسٹر عابد وحید شیخ، فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین مبشر حسن، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن اور نادرا کے حکام شرکت کریں گے۔ صوبائی سیکرٹریز اپنے اپنے صوبوں میں فنکاروں کے لئے موجودہ سکیموں کے بارے میں اجلاس کو آگاہ کریں گے۔

Leave a Reply