مشیر ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان سے خیبرپختونخوا کے رکن صوبائی اسمبلی سردار فرید احمد خان کی قیادت میں وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان سے پیر کو یہاں خیبرپختونخوا کے رکن صوبائی اسمبلی سردار فرید احمد خان کی قیادت میں یونین کونسل بیروٹی کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کے اراکین نے علاقہ کے عوام کو درپیش بعض مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ترقیاتی سکیموں بشمول سوئی گیس اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں …

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان سے پیر کو یہاں خیبرپختونخوا کے رکن صوبائی اسمبلی سردار فرید احمد خان کی قیادت میں یونین کونسل بیروٹی کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کے اراکین نے علاقہ کے عوام کو درپیش بعض مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ترقیاتی سکیموں بشمول سوئی گیس اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں کو مربوط بنانے کیلئے اپنی سفارشات پیش کیں۔ دیول تا کوہالہ ایکسپریس اور یونین کونسل سے روڈز لنک کی تکمیل اور عوامی بہبود کی سرگرمیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے خطہ کی ترقی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر وزیراعظم کے مشیر کی کوششوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ سردار مہتاب احمد نے وفد کے مسائل بھرپور توجہ کے ساتھ سنے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ان کی تجاویز پر عمل کرتے ہوئے ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرایا جائے گا۔

مزید خبریں