اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):مشینری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیادوں پر22فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات(پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں مشینری گروپ کی درآمدات کاحجم 3.534ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 2.908ارب ڈالرکے مقابلہ میں 22فیصد زیادہ ہے، اکتوبرمیں مشینری کی درآمدات پر919ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوستمبرکے 908ملین ڈالرکے مقابلہ میں ایک …
مشینری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 22فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):مشینری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیادوں پر22فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات(پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں مشینری گروپ کی درآمدات کاحجم 3.534ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 2.908ارب ڈالرکے مقابلہ میں 22فیصد زیادہ ہے،
اکتوبرمیں مشینری کی درآمدات پر919ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوستمبرکے 908ملین ڈالرکے مقابلہ میں ایک فیصد اورگزشتہ سال اکتوبرکے 743ملین ڈالرکے مقابلہ میں 24فیصدزیادہ ہے،
واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے چارماہ میں پاکستان کامجموعی درآمدی بل 23.105ارب ڈالرریکارڈکیاگیا ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 20.003ارب ڈالرکے مقابلہ میں 15.5فیصدزیادہ ہے۔








