مصالحہ جات کی درآمدات میں فروری کے دوران 2.96 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ فروری 2018ءکے دوران مصالحہ جات کی قومی درآمدات میں 2.96 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق فروری 2018ءکے دوران مصالحہ جات کی درآمدات 13.6 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ فروری 2017ءکے دوران درآمدی حجم 13.2 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح فروری 2017ءکے مقابلہ میں فروری 2018ءکے دوران مصالحہ جات کی ملکی درآمدات میں …

اسلام آباد ۔ فروری 2018ءکے دوران مصالحہ جات کی قومی درآمدات میں 2.96 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق فروری 2018ءکے دوران مصالحہ جات کی درآمدات 13.6 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ فروری 2017ءکے دوران درآمدی حجم 13.2 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح فروری 2017ءکے مقابلہ میں فروری 2018ءکے دوران مصالحہ جات کی ملکی درآمدات میں 2.96 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔